منگلورو:11/اپریل(ایس اؤنیوز)احمد قریشی پر جان لیوا حملہ کرنے والے سی سی بی انسپکٹر سنیل نائک اور سب انسپکٹر شام سندر سمیت خاطی پولس افسران کو معطل کرکے ان پر کریمنل مقدمہ درج کرنےکی مانگ لے کر آل انڈیا امام کونسل کے ایک وفد نے پولس کمشنر ایم چندرشیکھر سے ملاقات کی ہے اور اُن کو میمورنڈم دیا ہے۔
امام کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طورپر گرفتار ہوئے احتجاجیوں پر درج کردہ مقدمات کو واپس لیا جائے اور پولس کے ظلم کا شکار ہوئے احمد قریشی کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ ڈی سی پی ، کے ایم شانت راجو نے میمورنڈم وصول کیا۔وفد میں آل انڈیا امام کونسل کے ضلعی سکریٹری حارث حنیف، یوسف مصباحی ، مجید نظامی ، جعفر فیضی شامل تھے۔